کشمیر کے ضلع ادھم پور میں مسافر بس کھائی میں جا گری،حادثے میں 14 افراد ہلاک،30 زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ آج صبح مقبوضہ کشمیر کے علاقے Dalsar میں پیش آیا،جب مسافروں سے بھری بس خطر ناک
موڑ لیتے ہوئے کھائی میں گر گئی۔
حادثے میں 14 افراد ہلاک،30 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیا، جس میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے ، حکام کے مطابق ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔